نئی دہلی،28اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) عالمی کپ 2017میں رنر اپ رہی ہندوستانی خاتون ٹیم کی کپتان متالی راج کو بچپن میں انہیں ڈانسربننا پسند تھا، لیکن والد کے کہنے پر کرکٹ کھیلنا شروع کرنے کے بعد وہ اس کھیل کی ہی ہوکررہ گئیں۔این ڈی ٹی وی کے پروگرام میں افشاں انجم سے بات کرتے ہوئے متالی نے بتایا کہ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے بعد جب رقص اور کرکٹ میں سے کوئی ایک چیز کو منتخب کرنے کا وقت آیا تو میں نے کرکٹ کو ہی ترجیح دی،مجھے افسوس نہیں ہے کہ میں ڈانسرنہ بن پائی۔آج میں اپنے والد سے کہتی ہوں،”تھیکیو ڈیڈ، جو آپ نے مجھے کرکٹ کے کھیل میں ڈالا“۔گفتگو کے دوران متالی نے یقین ظاہر کیا کہ خواتین کرکٹ میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔اسے بھی ایک مرد کرکٹ کی طرح اہمیت ملی شروع ہوگئی ہے،کچھ سال پہلے تک یہ نہیں تھا۔انہوں نے اس کاکریڈٹ لوگوں کی سوچ میں آئی تبدیلیوں کے ساتھ آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی طرف سے خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کوجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی خواتین ورلڈ کپ کا میچ ٹی وی پر نشر نہیں ہوتاتھا۔اس سماجی پلیٹ فارم پر بہت زیادہ نشر نہیں ہوتا تھا لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے۔ورلڈ کپ میں ہندوستانی خواتین ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی تھی، تیاری اچھی تھی،ہمارا پہلا مقصد کم از کم سیمی فائنل تک پہنچنا تھا لیکن اس ہدف کو حاصل کرنے کے بعد انہوں نے آگے جانے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا۔